انسانیت کو ظلم کے نظام سے نجات دلانا عبادت ہے،اسماءسفیر

178

کراچی (نمائندہ جسارت)انسانیت کو ظلم کے نظام سے نجات دلانا بڑی عبادت ہے۔ دنیا بھر میں انقلاب برپا کرنے والی تحریکوں کے پیچھے عوام الناس کے ساتھ،اس کے ساتھیوں کی جدوجہد اور ان کا تقوی موجود ہوتا ہے۔ یہ بات حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ اسماءسفیر نے جاری دھرنے کے سلسلے میں کارکنان کے نام اپنے پیغام میں کہی۔انہوں نے تاکید کی کہ تمام دروس قرآن،کلاسز، شعبہ جات کی سرگرمیوں،نوجوانوں کے پروگراموں میں شہر میں بپاکی جانے والی دھرنے کی تحریک کے مقاصد واضح کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی کالے بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاجی تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی
ہے۔ بلدیاتی قانون میں محض عددی اکثریت کی بنیاد پر آ ئین سے متصادم قانون پاس کرکے عوام کے حقوق پر کھلے عام ڈاکا ڈالا گیا ہے۔ سندھ حکومت اداروں پر کنٹرول حاصل کرکے دراصل کرپشن کی بہتی گنگا میں مزید فنڈز ہضم کرنا چاہتی ہے۔جسے شہر کے باشعور عوام مکمل طور پر مسترد کرکے اپنا حق حاصل کر کے رہیں گے۔