میدان پر قبضہ ہوا‘افسران کیخلاف کیا کارروائی ہوئی؟‘ سندھ ہائی کورٹ

245

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہر بلاک 15 میں کھیل کے میدان پر قبضے کا کیس وکیل کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی کردی گئی ۔سندھ ہائی کورٹ میں گلستان جوہر بلاک 15 میں کھیل کے میدان پر قبضے سے متعلق سماعت ہوئی دوران سماعت ڈی جی کے ڈی اے عدالت میں پیش ہوئے عدالت کاکہناتھا کہ گلستان جوہر گرین بیلٹ پر تو پورے قبضے ہیں،ڈی جی کے ڈی اے کاکہنا تھا کہ یہ رفاعی پلاٹ ہے، درخواست گزار کے پاس لیز بھی جعلی ہے، سپریم کورٹ کی ہدایت پر بھرپور کارروائی کر رہے ہیں،امن و امان اور دیگر مسائل بھی آڑے آرہے ہیں،عدالت کاکہناتھا کہاگر کھیل کا میدان تھا، قبضہ ہوا تو کس کے خلاف کارروائی کی؟ ایف آئی آر درج کی کسی کے خلاف؟ اپنے افسران کے خلاف کیا کیا؟ ڈی جی کا کہناتھا کہ۔چار ہزار گز پر مشتمل کھیل کے میدان کو بحال کر رہے ہیں، عدالت نے درخواست گزار کے وکیل حیدر امام رضوی کو آیندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔