قومی وطن پارٹی کا لوئر دیر کے لیے 2رکنی آرگنا ئزنگ کمیٹی کا اعلان

424

پشاور:قومی وطن پارٹی کی صوبائی تنظیم نے دیر لوئر کیلئے دو رکنی ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کردیا۔وطن کور پشاور سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق قومی وطن پارٹی کی صوبائی تنظیم نے ضلع دیر لوئر کیلئے ارشد خان تیمرگرہ اور شاہ فہدخان گل آباد پر مشتمل دو رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ان کو اختیار دیا کہ وہ ضلعی سطح پردوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات اور پارٹی کے تنظیمی امور کے حوالے اپنی ذمہ داریاں نبھائے۔کمیٹی ممبران کو آنے والے بلدیاتی انتخابات کی نگرانی اور اس میںپارٹی امیدواروں کی بھرپورشرکت یقینی بنانے کا ٹاسک بھی سونپا گیا۔اس کے ساتھ ساتھ کمیٹی کے ممبران کو کمیٹی میں وسعت کیلئے مزیدممبران کی شمولیت کااختیار بھی دیا گیا۔