حادثات و واقعات میں نو زائیدہ اور خاتون سمیت 12 جاں بحق

187

کراچی (اسٹاف رپورٹر )شہر میں حادثات واقعات کے دوران نومولود بچے اور خاتون سمیت 8افراد جاں بحق ہوگئے دیگر واقعات میں کیٹی بندر میں ڈوبنے والی کشتی کے 12ماہی گیروںمیں سے 7کی لاشیںنکال لی گئیں تفصیلات کے سرجانی ٹائون خدا کی بستی روزی موڑ کوئٹہ ہوٹل کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، مقتول کی شناخت 45سالہ مجاہد خان ولد طلحہ خان کے نام سے ہوئی۔ نیوکراچی گودھرا اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا،متوفی کی شناخت 55سالہ عاصم ولد عبدالحمید کے نام سے ہوئی۔ کورنگی ناصر جمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی متوفیہ کی شناخت 50سالہ پروین زوجہ بر کت خان کے نام سے ہوئی ،ملیر میمن گوٹھ ابراہیم شاہ مزار کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ متوفی کی شناخت 55سالہ محمد یوسف ولد محمد حسین کے نام سے ہوئی،سچل کے علاقے گلزار ہجری کنیز فاطمہ سوسائٹی MCB بینک کے قریب فٹ پاتھ سے 65سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔کلفٹن نیلم کالونی کچرا کنڈی کے قریب سے73 سالہ نسیم ا لحسن ولدقدیرالحسن کی نعش ملی،سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر حیسکول پمپ کے قریب فٹ پاتھ سے 50سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی، نیو کراچی 4K چورنگی وادی قبرستان اٹک پمپ کے قریب جھاڑیوں سے نومولود بچے کی لاش ملی۔ علاوہ ازیں تیز سمندری ہواوں کے باعث بارہ ماہی گیر لاپتا ہو گئے تھے۔ٹھٹھہ کیٹی بندر سمندر میں لاپتہ ماہی گیروں میں سے مزید دو کی لاش مل گئی ہیں ایدھی ذارئع کے مطابق آج 04 ماہی گیروں کی لاشیں ملی ہیں۔ مجموعی طور پر اب تک 07 ماہی گیروں کی لاشیں مل چکی ہیں، جبکہ دیگر 05 لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش میں نیوی اور ایدھی بحری خدمات کی ٹیم کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔