یو م صدیق اکبر ؓ کی مناسبت سے شہر بھر میں جلسے ریلیاں ، سیمنار

244

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیدنا صدیق اکبررضی اللہ عنہ کے یوم وفات پر کراچی سمیت ملک بھرمیںجلسے ،ریلیاں ،سیمینار منعقد،اصحاب رسول کی گستاخی کرنے والوں کی ایف آئی آرکاٹنے کا مطالبہ۔اہلسنّت والجماعت کراچی کی جانب سے لسبیلہ چوک سے تبت سینٹر تک جلوس مدح صحابہؓ نکالا گیا،جس میں بڑی تعدادمیں علماء کرام،وکلاء اسکول، کالجز،مدارس کے طلبہاور عوام نے شرکت کی۔ کراچی کے تمام ٹاؤنز سے مدح صحابہ کے جلوس لسبیلہ پہنچ کرمدح صحابہ کے مرکزی جلوس میں شامل ہوئے۔ جلوس میں جمیعت علمائے اسلام،سنی علماء￿ کونسل،سندھ ایکشن کمیٹی،تاجرکمیٹی کراچی، سیاسی، سماجی اور فلاحی راہنماؤں کے علاوہ اہلسنّت و الجماعت کے راہنما مولانا عادل عمر، مولانا عبدالرافع شاہ بخاری،مولانا شکیل الرحمن فاروقی، سید محی الدین شاہ الحسینی،مولانا تاج محمد حنفی ، مولانا ربنواز حنفی اور مولانااورنگزیب فاروقی نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ ایام فاطمہ کے نام سے پروگراموں میں خلیفہ بلافصل سیدنا ابوبکر صدیقؓکی گستاخی کی گئی، متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر کاٹنے کے لیے ہمارے ذمہ داران گئے تو تھانے کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہم پر دباؤ ہے، ہم پوچھنا چاہتے ہیں دباؤ کس کا ہے؟انہوںنے کہا کہ جامعہ کراچی میں ایک مقالہ چور،جعلی ڈگری رکھنے والے،گستاخ کو ڈین مقرر کرکے کراچی یونیورسٹی میں فرقہ واریت کو ہوا دی گئی ہے یہ تعلیم کے لیے زہر قاتل ہے۔ انہوںنے مطالبہ کیاکہ ابوبکر صدیقؓکے گستاخوں کو گرفتار کیا جائے، 22جمادی الثانی یوم وفات خلیفہ صدیق اکبرؓکو سرکاری سطح پر منایا جائے۔ ادھر جماعت اہلسنّت کے زیر اہتمام بھی کرچی سمیت ملک بھر میں سیدنا صدیق اکبر کا یوم نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ شہر کی بیشتر مساجد، مدارس میں محافل ذکر و نعت کا اہتمام کیا گیا۔ علامہ پیر سید عبد القادر شیرازی، ڈکٹر سید عبد الوہاب قادری ودیگر علمانے مختلف مقامات پر اپنے خطابات میں کہاکہ صدیق اکبر نے انسانیت کی عملی خدمت کے ساتھ امور مملکت انجا م دیے ،آج المیہ ہے کہ قوم نے نا اہلوں کو رہبر بنا لیا ہے کر پٹ اور گمرا ہو ں کو عزت کے منا صب مل گئے۔ انہوں نے کہا کہ خلیفہ اوّل حق وصداقت کے اعلیٰ معیا ر پر فائز ہیں آپ کا طرز ِ حکمرانی رعا یا کی داد رسی کی روشن مثال اور حکمرا نو ں کے لیے مشعل راہ ہے۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے مرکز اہلسنت پر یوم صدیق اکبر کے موقع پر تحفظ عظمت صحابہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکمرانوں سے پاکستان میں خلفائے راشدین کانظام نافذ کرنے کامطالبہ کیااور کہا کہ گستاخی کرنے والوں کے خلاف حکومت اور عدلیہ کو فوری کارروائی کرنی چاہیے۔