ڈی جی اینٹی کرپشن کے اختیارات محدود کردیئے گئے

462

لاہور: ڈی جی اینٹی کرپشن کے اختیارات محدود کردیئے گئے۔

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نیانوٹیفکیشن جاری کردیا۔ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کو عملی طور پر ایڈیشنل سیکریٹری کوآرڈی نیشن کے ماتحت کر دیا گیا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن اپنی تمام فائلیں، بجٹ معاملات ،آپریشنل معاملات اور ایچ آر کے معاملات کی فائلیں بھجوائیں گے ، اینٹی کرپشن کے معاملات اب ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی جانب سے ایڈیشنل سیکریٹری کوآرڈی نیشن دیکھیں گے۔ایڈیشنل سیکریٹری کو آرڈی نیشن کے بعد اینٹی کرپشن کی فائلیں ایڈیشنل چیف سیکریٹری کے پاس جائیں گی۔