پنجاب بھر کے خصوصی تعلیمی اداروں میں یکساں نصاب پڑھانے کا فیصلہ

330

صوبہ پنجاب میں اسپشل بچوں کے خصوصی تعلیمی اداروں میں یکساں نصاب رائج کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

لاہور:محکمہ سپشل ایجوکیشن پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر میں واقعہ اسپشل بچوں کے خصوصی تعلیمی اداروں میں یکساں نصاب رائج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور نصاب کا جائزہ لینے کے لئے ایک 9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو یکساں نصاب تعلیم کا جائزہ لے کر خصوصی تعلیمی اداروں کے نصاب میں ترامیم کرے گی۔ یکساں خصوصی تعلیم آئندہ تعلیمی سال سے پڑھائی جائے گی۔