نارتھ ناظم آباد میں ڈاکوؤں نے ہوٹل لوٹ لیا

247

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) نارتھ ناظم آباد میں امام بارگا ہ کے گیٹ پر ڈاکوؤں نے ہوٹل لوٹ لیا ،ڈاکوؤں نے 65شہریوں اور 4 مسافر کوچوں کو لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی پرواقع باب العلم امام بارگاہ کے گیٹ پر واقع ہوٹل پر ڈاکوؤں نے دھاوا بول کر وہاں بیٹھے 20سے زائد افراد جن میں خواتین بھی شامل تھیں، نقد رقم اورموبائل فون چھین لیے خواتین سے زیورا ت بھی نوچ لیے، ڈاکوؤں نے شہریوں پر تشدد بھی کیا ڈکیتی کی واردات سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔بلوچ کالونی کے علاقے میں مسلح ملزمان نے شہری بلال کھتری کو بلوچ کالونی پل سے تھوڑا پہلے مین روڈ پر روکا اور آئی فون پرو میکس ،ڈھائی لاکھ روپے کیش اور قیمتی گھڑی سمیت دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔لانڈھی مجید کالونی شیل پمپ کے قریب ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے 28سالہ نوجوان فیصل سلطان کو زخمی کردیا ۔ناصر جمپ پر ڈاکوؤں نے مسافروںسے بھری الیاس کوچ اور گودام چورنگی کے قریب شمع کوچ کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا، سائٹ نورس چورنگی کے قریب مسافروں سے بھری بلال کوچ اور سیون اسٹار کوچ کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔