مولانارومی کی مثنوی دور حاضرمیں اہمیت کی حامل ہے، برہان سعیدی

243

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف صوفی بزرگ مولانا جلال الدین رومی کے 771 ویں عرس کے سلسلے میں کراچی پریس کلب میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خانقاہِ مولانا روم اور رومی فاؤنڈیشن کے روح رواں ڈاکٹر قاضی برہان الدین سعیدی نے کہا کہ مولانا جلال الدین رومی کی مثنوی آج کے دور میں نہایت اہمیت کی حامل ہے ،ڈاکٹر برہان الدین سعیدی نے مولانا جلال الدین رومی کے فکر و فلسفہ اور تعلیمات پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مولانا رومی نے مثنوی کے ذریعے زندگی کے تمام مسائل کا احاطہ کیا ہے اور انسان کی زندگی میں پیش آنے والی مشکلات کے سد باب اور اس پر انسانی ردعمل مثنوی کا خاص موضوع ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مولانا کی مثنوی دراصل قرآن اور حدیث کی تشریح ہے،انہوں نے کہا کہ 2023ء میں ترکی میں سو سالہ پابندیوں کے خاتمے کے تناظر میں مثنوی کے مقام کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو مثنوی کی تعلیمات کی جانب راغب کرنے سے نہ صرف ان کی سوچوں کو مثبت سمت میں موڑا جا سکتا ہے بلکہ انہیں روحانی طور پر مضبوط اور مستحکم بھی کیا جا سکتا ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ مولانا جلال الدین رومی کا 771 واں عرس خانقاہِ مولانا روم عثمان گوٹھ نزد ہمدرد یونیورسٹی جمعرات 27جنوری کو منایا جائے گا ۔