صدیق اکبرؓکاطرز عمل حکمرانوں کے لیے مشعل راہ ہے، جما عت اہلسنّت

143

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری نے کہا کہ خلیفہ اوّل امیر المومنین حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے دور ِ حکومت میں اسلام کو مزید تقویت و عروج حاصل ہوا۔صدیق اکبر نے امور مملکت کے فرائض انسانیت کی عملی خدمت کے ساتھ انجا م دیے، آپ کا طرز ِ حکمرانی رعا یا کی داد رسی کی روشن مثال، حکمرا نو ں اورامت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہے۔