اہل کراچی اپناحق حاصل کرکے رہیں گے، کامران فاروقی

233

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے جلسہ عام میں شریک گلستان جوہر کے رہائشی کامران فاروقی نے نمائندہ جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھرنا اور جلسہ عام کراچی کے مظلوم اور حقوق سے محروم عوام کی آواز ہے ،حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں کراچی کے عوام سندھ حکومت کا کالا بلدیاتی قانون واپس لینے پر مجبور کردیں گے اور اپنا حق حاصل کرکے رہیں گے۔