اسلامی جمہوری اتحاد کا 26جنوری کو یوم صدیق ؓمنانے کا اعلان

244

کراچی (پ ر)اسلامی جمہوری اتحاد کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر، علامہ عبدالخالق آفریدی، عمران احمدسلفی، مولانا امیر عبداللہ فاروقی نے 26 جنوری کو ملک بھر میں یوم صدیق اکبرؓ کو بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لاہور،کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں عظمت صدیق اکبرؓ کانفر نس سیمینار اور دیگر تقر یبات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں سیاسی اور مذہبی جماعتوںسمیت تمام مکتبہ فکر کے قائدین شر یک ہوں گے، پنجاب حکومت کا یوم صدیق اکبر ؓسر کاری سطح پر منانے کا فیصلہ خوش آئند ہے جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سمیت تمام اراکین اسمبلی بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کے دوران اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ صدر ،وزیراعظم سرکاری سطح پر امام اول خلیفہ رسول صدیق اکبر ؓ پر کانفرنس کا انعقاد کریں اور لوگوں میں خلافتِ اسلامی سے آگاہی دی جائے۔