سانحہ انار کلی: پرائز بانڈ کی دکان میں لوٹ مار کرنے والے شہریوں کے خلاف مقدمہ درج

243

لاہور: تھانہ نئی انار کلی پولیس نے سانحہ انار کلی کے دوران جائے وقوعہ پر واقعہ پرائز بونڈ کی ایک دکان پر لوٹ مار میں ملوث نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس نے یہ مقدمہ دکان کے مالک حافظ عاصم کی مدعیت میں درج کیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ سانحہ انارکلی کے دوران دھماکے سے ان کی دکان کے کائونٹر گر گئے جن میں موجود 7 لاکھ 25 ہزار روپے مالیت کے پرائز بونڈ اور کرنسی نوٹ بکھر گئے۔

دھماکے کے دوران اس کے دو ملازم مبین اور عبداللہ زخمی ہوگئے۔ تاہم اسی دوران نامعلوم افراد نے دکان میں لوٹ مار شروع کردی اور لوگ دکان میں بکھرے پرائز بونڈ اور کرنسی نوٹ اپنی جیبوں میں ڈال کر فرار ہوگئے۔