جماعت نہم سائنس گروپ کی مارک شیٹس جاری کرنے کا اعلان

278

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سال 2021ء ایس ایس سی پارٹ ون (جماعت نہم) سائنس گروپ کی مارک شیٹس 26جنوری 2022ء سے جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے سربراہان شیڈول کے مطابق ضروری دستاویز دکھا کر مارک شیٹ حاصل کرسکتے ہیں،طلبہ کی سہولت کے لیے اسکروٹنی فارم جمع کرانے کی تاریخجنوری کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔