کراچی کے مسائل کے حل کیلیے کام کرنا چاہتے ہیں، انجینئرسلمان

207

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے صدر انجینئر سلمان خان نے پاک مسلم الائنس کے دفتر کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک مسلم الائنس ملکی سطح پر بسنے والے بنگالیوں کے مسائل کے حل کیلیے کوشاں ہے اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ان کے تمام جائز معاملات اور مسائل کے حل کیلیے ان کی نہ صرف جماعت کا عملی تعاون حاصل ہے، ہمارا باہمی اعتماد انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،ہم مل جل کر ملکی سطح اور شہر کراچی کے مسائل کے حل کیلیے عملی طور پر کام کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ اس موقع پر پاک مسلم الائنس کے چیئرمین بچو دیوان نے نواز شریف اور شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ ہمارے جائز معاملات اور مسائل کے حل کیلیے عملی طور پر مدد کو جاری رکھیں گے، ماضی میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے ساتھ میری ملاقات باعث فخر ہے۔ ملاقات میں باہمی مسائل اور مسائل کو باہمی طور پر حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ بچودیوان نے انجینئر سلمان خان اور ان کے ساتھیوں سمیت تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔