قاسم آباد پولیس نے مختلف کارروائیوںمیں 3ملزمان دھرلیے

214

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)قاسم آباد پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان کومسروقہ سامان و اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا، ادھر تلسی داس روڈ پر ملزمان تالے توڑ کر دکان سے نقدی و آئل کے گیلن چوری کرکے فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ قاسم آباد کی حدود میں زیر تعمیر مدرسے سے اسٹیپلائزر اور پنکھے وغیرہ چوری کرنے والے ملزم شہزاد مگسی کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے 2 عدد اسٹیپلائزر اور دیگر چوری شدہ 5 پنکھوں کا کھلا ہوا سامان برآمد کرلیا گیا۔ایس ایچ او انسپکٹر صغیر حسین سانگی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات سے 2 اسٹریٹ کرمنلز کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا،ملزم شکیل ناہیپوٹو کے قبضے سے اسلحہ اور ملزم جاوید علی عرف کریم بخش چھٹو کے قبضے سے بھی ایک عدد پستول برآمد ہوئی پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔دوسری جانب تلسی داس روڈ فورٹ تھانے کی حدود میں نیو سخی آئل ٹریڑ رز کی دکان کے کنڈے کاٹ کر نامعلوم افراد 25 ہزار نقدی اور آئل کے گیلن چوری کر کے لے گئے ۔