سید کمیل حیدر شاہ کی زاہد اقبال چودھری سے ملاقات

487
صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن سندھ سید کمیل حیدر شاہ کا زاہد اقبال سے ملاقات کے موقع پر فوٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن سندھ سید کمیل حیدر شاہ کی سربراہی میں وفد نے ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدراور چئیرمین لوکل کونسلز ایسوسی ایشن آف پنجاب زاہد اقبال چودھری سے ملاقات کی اور ان سے سندھ اور پنجاب میںہونے والی مقامی حکومتوں کی قانون سازی، آئندہ الیکشنز اور نچلی سطح منتقلی اقتدار کے ذریعے بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی میں درپیش مسائل، رکاوٹوں اور ان کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا وفد میں کنوینئرایل سی اے سندھ اسلم شیخ ، میر اشرف علی خاں بجارانی، ایشور لال، میڈم شہناز شیخ اور عرفان داؤد پوتا بھی موجود تھے ۔زاہد اقبال چودھری نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے بہتر، موثر اور فعال اداروں کے قیام کے لیے سندھ اور پنجاب کی لوکل کونسلز کا مشترکہ جدوجہد کیے جانے پر اتفاقِ رائے ضروری ہے۔