جیکب آباد،ڈاکٹروں کی غفلت ،معصوم بچہ تڑپ تڑپ کر انتقال کر گیا

263

جیکب آباد(نمائندہ جسارت) جمس اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ڈیڑھ سالہ معصوم بچہ تڑپ تڑپ کر انتقال کر گیا،ورثا کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے جمس اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے نجیب مینگل کا ڈیڑھ سالہ معصوم تبریض تڑپ تڑپ کر انتقال کر گیا، بچے کے چچا بی این پی مینگل گروپ کے ضلعی صدر گلاب جان مینگل نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ تبریضکو سانس کی تکلیف کی وجہ سے جمس اسپتال لائے لیکن کوئی ڈاکٹر موجود نہ تھا کئی گھنٹوں کے بعد ڈاکٹر ڈیوٹی پر پہنچا اور بچے کا معائنہ کرنے کے بعد لاڑکانہ منتقل کرنے کے لیے دبائو ڈالا،ورثا کے مطابق بر وقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے معصوم انتقال کر گیا ہے ۔انہوں نے صوبائی وزیر صحت سے مطالبہ کیا کہ جمس انتظامیہ اور ڈاکٹر وں کی لاپروائی کا نوٹس لے کر انصاف فراہم کیا جائے۔