مطالبات کی منظوری تک گھر نہیں جائیں گے،شرکا کے تاثرات

291

کراچی(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کے دھرنے میں شریک سعود آباد کے رہائشی سید محمد عامر نے نمائندہ جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھرنا جماعت اسلامی کا
نہیں بلکہ یہ پورے کراچی کا دھرنا ہے اور یہ کراچی کے عوام کی آواز ہے جب تک حکومت کالا بلدیاتی قانون واپس نہیں لیتی دھرنا جاری رکھیں گے۔ ملیر کے رہائشی قمر الدین نے کہا کہ سندھ حکومت نے تمام تر اختیارات اپنے ہاتھوں میں لے رکھے ہیں،جب تک کراچی کا بااختیار میئر نہیں آجاتا اس وقت تک کراچی کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ میٹروول کے رہائشی عادل بیگ نے کہا کہ آج دھرنے کا 18واں دن ہے ، دھرنے کے شرکا کا عزم ہے کہ کالے بلدیاتی قانون کی واپسی تک دھرنا جاری رہے گا۔ دھرنے میں شریک سوات سے تعلق رکھنے والے انور شیر علی نے کہا کہ میں 4 روز سے اس دھرنے میں موجود ہوں، جب تک مطالبات منظور نہیں ہوجاتے میں اسی دھرنے میں موجود رہوں گا،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے عوام کو مایوس کیا، اس کا رویہ غیر جمہوری اور طرز عمل آمرانہ ہے۔