حزب اختلاف منفی پراپیگنڈے پر اوور ٹائم لگا رہی ہے،داخلہ کمیٹی پنجاب اسمبلی

239

لاہور: پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حزب اختلاف اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کےلئے منفی پراپیگنڈے پر اوور ٹائم لگا رہی ہے

 مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ کیا قوم شعور سے اتنی عاری ہے کہ انہیں معلوم نہیں گزشتہ کئی دہائیاں کون حکمران تھے اورملک کو درپیش مشکلات کے اصل ذمہ دار کون ہیں؟، معاشی میدان میں آنے والی خبریں حزب اختلاف پر بجلی بن کر گرتی ہیں لیکن اپنے سیاست کو زندہ رکھنے کےلئے قوم کو گمراہ کرنے کیلئے منفی پراپیگنڈا شروع کر دیا جاتاہے ۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کےلئے بھرپورکوششیںکر رہی ہے ،طلب رسد میںتوازن کےلئے میکنزم بنایا گیا ہے ،آنے والے دنوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی ۔ اپوزیشن2023ءاور اس کے بعد نئے انتخابات کے بعد آئندہ سالوں میں بھی پرانی تنخواہ پرکام کرتی رہے گی ۔