کورونا کیسز میں اضافہ،  پہلی سے پانچویں تک کلاسز بند کر دی گئیں

225

کراچی : کورونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر ایک نجی اسکول نے پہلی سے پانچویں تک کلاسز بند کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 10 میں ایک نجی اسکول نے پہلی سے پانچویں جماعت تک کی کلاسز بند کر دی ہیں۔نجی اسکول انتظامیہ نے کہا کہ پہلی سے پانچویں جماعت تک کے طلبا آن لائن کلاسز لیں گے جبکہ چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طالبعلموں کو گروپ کی صورت میں بلایا جائے گا۔

اسکول انتظامیہ کے مطابق چھٹی سے آٹھویں تک کلاسز کے 2 گروپ بنا کر 3 دن ایک اور اگلے 3 روز دوسرے گروپ کو بلایا جائے گا۔اسکول انتظامیہ نے کہا کہ صرف نویں اور دسویں جماعت کے طلبا روز اسکول آئیں گے، 12 سال کے طالبعلموں کو ویکسی نیشن کارڈ کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔