سینئر سپرنٹنڈنٹ کراچی سینٹرل جیل محمدحسن سہتو معطل

219

کراچی( اسٹاف رپورٹر)بااثر قیدیوں کو جیل سے نجی اسپتال میں رکھنے کا معاملے پروزیراعلیٰ سندھ کے حکم پرسینئر سپرنٹنڈنٹ کراچی سینٹرل جیل محمدحسن سہتو کو معطل کردیا گیا ہے۔محکمہ سروسزجنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈی نیشن نے ان کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جبکہ محکمہ داخلہ میں رپورٹ کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کے حکم پرمتذکرہ معاملے پر ایڈیشنل سیکرٹری جیل خانہ جات محکمہ داخلہ تحقیقات کررہے ہیں۔