کویت : آئل ریفائنری میں آتشزدگی 2 ایشیائی ملازم جاں بحق

308

کویت سٹی(انٹرنیشنل ڈیسک) کویت کی نیشنل پیٹرولیم کمپنی میں آتشزدگی کے نتیجے میں 2ایشیائی ملازم جاں بحق ہوگئے۔ منال ال احمدی آ?ئل ریفائنری پلانٹ پر ہونے والی آتشزدگی میں 5دیگر ملازمین زخمی ہوئے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ یاد رہے کہ ریفائنری میں اس سے قبل مشینوں کی مرمت کے دوران بھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 10 ملازم جھلس کر زخمی ہوئے تھے۔ یہ ریفائنری یومیہ 25 ہزار بیرل تیل فراہم کرتی ہے۔