بلدیہ کاجعلی نظام کسی صورت قبول نہیں،سردارعبدالرحیم

175

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے موجودہ بلدیاتی قانون کی موجودگی میں بلدیاتی انتخابات بیکار ہیں، کیونکہ پیپلز پارٹی نے اس قانون کے تحت منتخب نمائندوں سے اختیار لیکر ایک ایس او کو دے دیے ہیں جو جب چاہے منتخب نمائندوں کو معطل کرسکتا ہے،یہ جعلی نظام ہمیں کسی صورت قبول نہیں ،جس طرح فنکشنل لیگ نے پیر صاحب پگارا کی قیادت میں دوہرے بلدیاتی قانون کو ختم کروایا تھا اسی طرح اس سندھ دشمن کالے قانون کو ختم کرواکر دم لینگے، کل 15 جنوری کو متحدہ اپوزیشن کے تحت کراچی پریس کلب کے سامنے فقیدالمثال پرامن احتجاج ہوگا ۔وہ لیاقت آباد ٹاؤن آفیس میں فنکشنل لیگ لیبر ونگ کے آفیس کے افتتاح کے بعد شرکا سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر جی ڈی اے کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی، لیبر ونگ سندھ کے انچارج عبدالحق چنا اوردیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔