پیر مظہرالحق کی حروں کے روحانی پیشوا پیرپگاراسے ملاقات

450

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سابق سینئر وزیر تعلیم اور پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن پیر مظہرالحق نے جمعرات کی شام حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا سے ان کی قیام گاہ راجا ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پیر مظہر الحق نے پیر صاحب پگارا سے ان کی والدہ اور اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ پیر مظہرالحق کے ہمراہ راجا ہاؤس آنے والوں میں ان کے بھتیجے پیر دانش علی اور پیر غلام حقانی آف ٹھٹھہ بھی تھے۔