مفتی منیب الرحمن  کی جماعت اسلامی کے دھرنے میں آمد / تصویر ی جھلکیاں

292

کراچی: کالے بلدیاتی قانون کے خلاف جماعت اسلامی کے سندھ اسمبلی دھرنے میں مفتی اعظم پاکستان وسابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کی آمد پر امیر جماعت اسلامی کراچی نے  پُر تپاک استقبال کیا۔

جماعت اسلامی کے کارکنان نے مفتی منیب الرحمن کی دھرنے میں آنے پر جوش خروش کا مظاہرہ  کیا، اس موقع پر شرکاء نےنعرے بازی کرتے ہوئے دھرنے کے گانے پر پرچم لہرائے۔

کالے بلدیاتی قانون کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا آٹھویں روز بھی جاری ہے، جس میں کارکنا ن سمیت دیگر شہری بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں، دھرنے میں شرکاء کے لیے کھانے پینے کے اسٹالز بھی موجود ہیں۔