سرکار ی اسپتالوں میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی پارکنگ فیس میں اضافہ

429

لاہور: لاہور سمیت ملک بھر میں مہنگائی کی موجودہ لہر کے پیش نظر شہر بھر میں واقعہ سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی پارکنگ فیس میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

سرکاری اسپتالوں کے پارکنگ اسٹینڈز کے ٹھیکیداران شہریوں سے گاڑیوں کی پارکنگ کی مد میں 60 روپے فی گاڑی اور موٹرسائیکل کی پارکنگ کی مد میں 40 روپے فی موٹرسائیکل موصول کر رہے ہیں جبکہ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ٹھیکیداروں نے پارکنگ فیس میں اضافہ از خود کردیا ہے جنہیں اسپتالوں کی انتظامیہ کی پشت پناہی حاصل ہے پارکنگ فیس میں اضافے کی وجہ سے شہریوں اور ٹھیکیداروں کے درمیان تلخ کلامی اور لڑائی جھگڑوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے جبکہ ٹھیکیداران اپنی من مرضی سے کئے گئے اضافے کے مطابق پارکنگ فیس کی وصولی کے حوالے سے غنڈہ گردی پر بھی اتر آتے ہیں۔