بینکس اورمالیاتی ادارے تین روز بعدکل کھلیں گے

340

کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلان کے مطابق بینکس اور مالیاتی ادارے تین روز کی تعطیلات کے بعد  کل بروز منگل کو کھلیں گے۔

نئے سال کے پہلے روز تمام بینک،ڈی ایف آئیز ،ایم ایف بیز عوام سے لین دین کیلئے بندرہتے ہیں تاہم یکم جنوری 2022 کوہفتہ اور اس کے ساتھ 2جنوری کواتوار کی معمول کی تعطیلات کے باعث 3جنوری پیر کے روزتمام بینک اورمالیاتی اداروں کوعوام سے لین دینے کے لئے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ۔

بینکوں اور مالیاتی اداروں کے عملے نے پیر کے روز معمول کے مطابق ڈیوٹی پر آکر اپنے صارفین کے ششماہی کھاتوں کی رپورٹ مرتب کی ۔بینکس اورمالیاتی ادارے تین روز کی تعطیلات کے بعد کل کھلیں گے۔