اے این ایف کی بڑی کاروائی،کروڑوں ڈالر مالیت کی منشیات برآمد کر لی گئی

362

لاہور:اے این ایف پنجاب نے بڑی کاروائی کر کے کروڑوں ڈالر مالیت کی منشیات برآمد کر لی ۔

بتایا گیا ہے کہ اے این ایف پنجاب نے مشتبہ ٹرک نمبری سی اے ایف334کاپیچھا کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ٹرک سے 808.800کلو گرام چرس ،261.600 کلو گرام اوپیم برآمد کر لی گئی-

  اے این ایف کے مطابق3 ملزمان اسرار خان، سرفراز اور محمد رمضان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ اے این ایف کے مطابق عالمی منڈی میں برآمد شدہ چرس کی قیمت تقریباً 5 کروڑ 52 لاکھ امریکی ڈالر جبکہ برآمد شدہ اوپیم کی قیمت 61 لاکھ امریکی ڈالر کے قریب ہے۔اے این ایف نے تمام منشیات کو تحویل میں لے کر تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا۔