سب سے گھناؤنا جرم جنسی بدکاری ہے،سعودی مفتی

359

ریاض : سعودی عرب کے مفتی اعظم اور ممتاز عالم دین، علمی تحقیق و افتا کونسل کے صدر الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے اقوام متحدہ کی قرارداد کے متن پر اپنے تحفظات کے حوالے سے سعودی عرب کے ٹھوس موقف کی توثیق کرتے ہوئے کہاہے کہ جنسی شناخت اور جنسی رجحان جیسی اصطلاحات ہماری عرب اور اسلامی روایات اور تشخص کے منافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب سے گھناؤنے جرائم میں سے جنسی بدکاری کا جرم ہے۔ اس جرم کے مجرم کے لیے اللہ تعالی نے سنگین سزا مقرر کی ہے۔ اس طرح کے جرائم کے حامل پراللہ تعالی نے دنیا اور آخرت میں لعنت بھیجی اوران کے کے لیے ابدی پھٹکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی مومن کے لیے یہ مناسب نہیں کہ وہ اللہ کی غیرت کو للکارے، جس چیز کو حرام ٹھہرایا ہے اس کی حرمت کا خیال نہ رکھے، اللہ تعالی نے فواحش کوحرام قرار دیا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اللہ تعالی نے اپنی کتاب عظیم میں اس بات کی وضاحت کی ہے کہ اس نے قوم لوط کے ساتھ کیا کیا جب انہوں نے سب سے گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کیا۔قوم لوط نے جب سب سے زیادہ گھناےونے جرم اکا ارتکاب کیا تو اللہ نے ان پر اپنا غضب اور سخت عذاب نازل کیا۔