کراچی میں ڈینگی کے وار جاری،مریضوں کی تعداد میں اضافہ

293

محکمہ صحت سندھ نے ڈینگی کیسز کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں جس کے مطابق پورے شہر کراچی میں مجموعی طور پر18کیسز رپورٹ ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی ضلع وسطی میں ڈینگی کے11کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ضلع شرقی میں اب تک ڈینگی کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔ اس کے علاوہ ضلع وسطی میں اب تک2 ڈینگی کیسز سامنے آئے اور ضلع کورنگی میں 3 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جارہ کردہ رپورٹ کے مطابق ضلع جنوبی میں بھی صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔واضح رہے کہ رواں سال سندھ میں ڈینگی سے27 اموات سامنے آئی ہیں جبکہ سب سے زیادہ اموات کراچی میں ہوئیں جن کی تعداد21ہے۔ڈینگی بخار دنیا بھر میں مچھروں سے سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا مرض ہے اور یہ 4 اقسام کے ڈینگی وائرسز کا نتیجہ ہوتا ہے۔ایک تخمینے کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال40 کروڑ افراد کو ڈینگی انفیکشنز کا سامنا ہوتا ہے جن میں سے نو کروڑ60 لاکھ افراد بیمار ہوتے ہیں۔