پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو ایف آئی اے میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

87
justice system

لاہور: عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو ایف آئی اے میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیا۔

سیشن عدالت میں ریاستی اداروں کے خلاف انٹرنیٹ پر مواد اپلوڈ کرنے کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو ایف آئی اے میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے رہنما اعظم سواتی کی عبوری ضمانت 21 مئی تک منظور کرتے ہوئے انہیں 21 مئی تک گرفتار کرنے سے روک دیا ۔

علاوہ ازیں عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی سے مقدمے کا ریکارڈ سے طلب  کرتے ہوئے اعظم سواتی کو ایف آئی اے کے پاس شامل تفتیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔

ایف آئی اے نے اعظم سواتی پر ریاستی اداروں کے خلاف مواد انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔