انسٹاگرام صارفین کیلئے خوشخبری، نیا فیچر متعارف

376

کیلی فورنیا: مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے ویڈیو اسٹوریز کے دورانیے میں تبدیلی کرنے جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق  انسٹاٖگرام صارفین جلد ہی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام میں اس وقت صارف صرف 15 سیکنڈز سے زیادہ طویل ویڈیو ریکارڈ یا اپ لوڈ کرسکتا ہے، اگر صارف طویل ویڈیو اپ لوڈ کرتا ہے، تو وہ خود بخود متعدد مختلف اسٹوریز میں تقسیم ہو جاتی ہے۔ تاہم اب انسٹاگرام  اس میں تبدیلی کرنے جارہا ہے، جس کے بعد صارفین 60 سیکنڈز سے زیادہ کی ویڈیو اسٹوری بغیر کسی تقیسم کے اپ لوڈ کرسکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام نے فی الحال اس فیچر کو چند صارفین کے ذریعے چیک کیا ہے، لیکن امید کی جارہی ہے کہ جلد ہی تمام صارفین اس تبدیلی سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔