سول ایوی ایشن عملے نےمسافر کی گمشدہ رقم اوردستاویزات حوالے کردیں

304

کراچی ایئرپورٹ پرسول ایوی ایشن عملے نے فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کی کھوئی ہوئی رقم اورضروری دستاویزات لوٹا دیں۔

مسافرترکش ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے استنبول سے کراچی پہنچا تھا اور مسافرکاایمیگریشن کے دوران چھوٹا دستی بیگ گرگیا تھا۔ڈیوٹی پرموجود ڈی ایف اومائیکل رائونڈ پر تھے کہ انھیں بیگ پڑاہواملا ، بیگ کھول کر دیکھا گیا تو اس میں2500امریکی ڈالر اور سفری دستاویزتھیں۔

مسافرکو سی سی ٹی وی اوراس کے ٹکٹ ٹیگ کی مددسے ا تلاش کیاگیا ، جس کے بعد ایئرپورٹ منیجرعمران خان نے مسافرکاکھویا ہواسامان حوالے کردیامسافر نے سول ایوی ایشن اورڈی ایف اوکی فرض شناسی پر شکریہ ادا کیا۔