بیوروکریسی کی فیصلہ سازی میں تاخیر سے عدالتی بوجھ میں اضافہ

296

اسلام آباد: چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ بیوروکریسی کی فیصلہ سازی میں تاخیر سے عدالتی بوجھ میں اضافہ ہوتا ہے،بیوروکریسی کی کام کرنے میں ہچکچاہٹ سے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہوتا ہے، بیوروکریسی اپنی زمہ داریاں ایمانداری، شفافیت اور قانون کے مطابق ادا کرے۔

چیف جسٹس گلزار احمد بیوروکریسی عدالتوں سے ملنے والی رہنمائی حاصل کرے تاکہ فراہمی انصاف ممکن ہو، بنیادی حقوق کی فراہمی سے ہی عوام اور بیوروکریسی میں فاصلہ کم ہوگا۔

انہوں  نے کہا کہ  اچھے ایگزیکٹو افسران کے بغیر گڈگورننس کا قیام ناممکن ہے۔ وفد نے ملاقات کیلئے وقت دینے پر چیف جسٹس آف پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں سوینئر بھی پیش کیا ہے۔