چین نے نئے سیٹلائٹس  لانچ کر دیئے

489

چین نے جمعہ کے روز چین کے شمال مغرب میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے سیٹلائٹس کا ایک نیا گروپ کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا ہے۔

شی جیان-چھ 05 سیٹلائٹس لانگ مارچ -4 بی راکٹ کے ذریعے صبح  8 بجکر 11 منٹ(بیجنگ وقت)پر لانچ کئے گئے جو کامیابی کے ساتھ طے شدہ مدار میں داخل ہوگئے، ان سیٹلائٹس کو خلا میں کھوج  اور نئی ٹیکنالوجی کے تجربہ کیلئے استعمال کیا جائیگا۔

اس لانچ کے ساتھ لانگ مارچ سیریز کیریئر  راکٹس کا 400 واں مشن بھی پورا ہوگیا۔