ـ11ویں فائر سیفٹی کانفرنس اور ایوارڈکی تقریب آج ہوگی

190

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ اور فائر پروٹیکشن ایسوسی ایشن آف پاکستان کے تحت گیارہویں فائر سیفٹی اور سیکورٹی کنوینشن اور ایوارڈ کی تقریب آج کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گی۔صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔پروجیکٹ ڈائریکٹر فائرسیفٹی انجینئر ندیم اشرف نے انتظامی کمیٹی کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس کانفرنس اور ایوارڈ کا مقصد تمام صنعتوں، بلڈرز، کارپوریٹ سیکٹر، این جی اوز اور دیگر متعلقہ اداروں کو فائر سیفٹی کی اہمیت اور اداروں کے مسائل اور ان کے حل کو تلاش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر50سے زائدمختلف اداروں کو بہترین فائر سیفٹی انتظامات پر ایوارڈ بھی دیے جائیں۔ ان ایوارڈ کا مقصد ان اداروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس موقع پر فائر سیفٹی کے ماہرین بھی خطاب کریں گے۔