2 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

133

لاہور (نمائندہ جسارت) 2 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔درخواست کے ذریعے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عمیر خان نیازی اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب انیس ہاشمی کی تعیناتی چیلنج کی گئی ہے۔ درخواست افضال عظیم پاہٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔