کووڈ ویکسینیشن کے جارحانہ قوانین کی وجہ سے لوگ خودکشی کرنے لگے

457

کووڈ ویکسینیشن کے جارحانہ قوانین کی وجہ سے لوگ خودکشی کرنے لگے ہیں ،حال ہی میں جرمنی کے علاقے برلن میں گھر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں ملی تھیں. اس معاملے کی تحقیقات کرنے والے پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ خاندان کے سربراہ نے بیوی اور تین بیٹیوں کو مار کر خودکشی کی تھی۔

پراسیکیوٹر نے انکشاف کیا کہ خاندان کے سربراہ نے اپنی بیوی کا جعلی ویکسی نیشن سرٹیفیکٹ بنوایا تھا تاہم جعلی سرٹیفیکیٹ کا   بیوی کے آفس والوں کو علم ہوگیا ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کووڈ ویکسین کی جعلی سرٹیفیکٹ کے بارے میں جرمن حکام کے علم میں آنے اور حکومت کی جانب سے بچوں کو تحویل میں لے لینے کے خوف سے گھر کےسربراہ نے سب کو مار دیا۔رپورٹس کے مطابق  گھر کے سربراہ نے یہ باتیں ایک جگہ تحریر میں لکھ کر رکھی تھیں جو پولیس کو اس کے گھر سے کسی حصے سے ملی۔

واضح رہے کہ ہفتے کو برلن کے نزدیکی قصبے کے ایک گھر سے دو 40 سالہ افراد اور3 بچیوں کی لاشیں ملی تھیں۔