اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا کیخلاف کرکٹر خالد لطیف نے اپیل واپس لے لی

319

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا کے خلاف کرکٹر خالد لطیف نے اپیل واپس لے لی۔سپریم کورٹ میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا کے خلاف خالد لطیف کی اپیل پر سماعت ہوئی جس میں پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی اور بنچ کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔تفضل رضوی نے دوران سماعت کہا کہ جسٹس اعجاز الاحسن صاحب آپ بھی جوانی میں ہارڈ ہٹنگ بلے باز تھے، درخواست گزار خالد لطیف بھی ہارڈ ہٹنگ کرنے والے بیٹسمین ہیں جس پر جسٹس مظاہر نقوی نے کہا درخواست واپس نہ لی جاتی تو آج کافی ہارڈ ہٹنگ ہونی تھی، مقدمہ چلتا تو صورتحال کافی مختلف ہونی تھی۔