محمود مولوی نے بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیے ہیں ،محمد انور میانور

290
سینئر وائس چیئرمین REAP انور میانور وزیر اعظم کے معاون خصوصی محمود مولوی کو شیلڈ پیش کر رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے سابق چیئرمین عبد الرحیم جانو کی قیادت میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ ریپ کے وفد میں سینئر وائس چیئرمین محمد انور میانورکے ہمراہ مینیجنگ کمیٹی کے ممبران ڈاکٹر حفیظ ، حسب رئوف کے علاوہ عبدالرشید جان محمد ، جاوید جیلانی ، اشفاق غفار ، انیس مجید، عثمان شیخ، نعمان عارف، فیصل انیس، شعیب رئوف اور دیگر ممبران کے علاوہ پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل قرنطینہ سہیل شہزاد اور ان کی ٹیم کے ممبران بھی موجودتھے۔ ریپ کے وفد کے سربرا ہ عبد الرحیم جانو نے محمود مولوی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ چاول کی انڈسٹری کے پہلے رہنما ہیں جو وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے تک پہنچے ہیں اور ہمیں آپ پر فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمود مولوی تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ دستیاب رہتے ہیں اور اپنی ہر ممکن کاوشوں سے پاکستان کی بزنس کمیونٹی کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں ۔ انور میانور نے محمود مولوی سے گذارش کی کہ ڈی پی پی تمام ایکسپورٹ امپورٹ کے کنٹینر کا معائنہ کرتاہے مگر کراچی کی پورٹس پر مناسب جگہ دستیاب نہیں ہے۔