حیدرآباد: ایپکاکے 2 گروپوں کا مشترکہ جدوجہد پر اتفاق

177

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا) سندھ کے 2 گروپ میں مشترکہ طور پر ملازمین کے لیے جدوجہدکرنے پراتفاق کر لیا گیا ہے۔ ایپکا سندھ کے صوبائی صدر سید منور علی شاہ نے وفد کی صورت میں ایپکا شہید مراد علی چاچڑ کے صوبائی صدر بخش علی چاچڑ سے میٹنگ کرتے ہوئے ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لیے آپس میں اتحاد کرنے کا اعلان کیا ہے۔