ماتلی، تنخواہوں سے محروم ملازمین کا احتجاج 68 ویں روز میں داخل

142

ماتلی(نمائندہ جسارت)ٹائون کمیٹی ٹنڈو غلام حیدر کے تنخواہوں سے محروم ملازمین کا احتجاج 68 ویں روز میں داخل ہو گیا۔ ملازمین رہنما طاہر نظامانی، شاہنواز بھٹی اور دیگر نے کہا ہے کہ سیاسی شخصیات اور افسران کے منظور نظر اور بنگلوں میں کام کرنے والے گھر بیٹھے ہر ماہ تنخواہ لے رہے ہیں اور باقاعدگی سے ڈیوٹی دینے والے تنخواہ سے محروم ہیں۔ ٹائون کمیٹی کے گیٹ پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تو یہ لوگ خود سوزی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ٹائون کمیٹی کے چوکیدار محمد ستار لاشاری نے بھوک سے بلکتے بچوں کے ساتھ مسلسل احتجاج کرنے کے بعد مایوس ہو کر ٹائون کمیٹی کے گیٹ کے سامنے پیٹرول چھڑک کر خود سوزی کرنے کی کوشش کی جسے وہاں موجود افراد نے ناکام بنا دیا۔