الخدمت، یتیم بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا

197

کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت کراچی کے’ آرفن کیئر پروگرام‘ کے تحت رجسٹرڈ باہمت یتیم بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ کا دوسرامرحلہ مکمل ہوگیا۔ دوسرے مرحلے میں مزید 200بچوں کی ہیلتھ اسکر یننگ کی گئی ۔ہیلتھ اسکریننگ کیلیے الخدمت کے ناظم آباد ، اور نگی ٹاؤن،ملیر ،نارتھ کراچی میں الہدیٰ ،بہار کالونی لیاری میں واقع اسپتالوں خصوصی کیمپس کا اہتمام کیا گیا ،جہاں دانت ،آنکھ ،ای این ٹی ڈاکٹروں اور جنر ل فزیشنز نے بچوں کا مکمل معائنہ کیا ۔کیمپس میں بچوں کی مائیں، سرپرست اور الخدمت کے ذمے داران موجود تھے ۔ ڈاکٹروں نے بچوں کو اچھی صحت ،امراض سے بچنے ،دانتوں اور آنکھوں کی حفاظت سے متعلق بھی مفید باتیں بتائیں ،متعدد بچوں کے ٹیسٹ بھی کرائے گئے ،جبکہ وہ بچے جنہیں صحت سے متعلق بڑے مسائل کا سامنا ہے، ان کا علاج الخدمت کے تحت مفت کرانے کا بھی اعلان کیا گیا ۔بچوں کو ڈاکٹروں کی جانب سے تجویز کردہ دوائیں بھی فراہم کی گئیں ۔