حیدرآباد: اے سیکشن پولیس کی کارروائی، ملزم گرفتار، 5کلوچرس برآمد

170

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)اے سیکشن پولیس نے مفرو ر ملزم کو گرفتار کرکے 5کلو سے زائد چرس برآمد کرلی، ایکسپو سینٹرکے قریب سے موٹرسائیکل چور ی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پنیاری تھانے کی حدود ایکسپو سینٹر والے روڈ پر قائم رمضان شادی ہال کے باہر سے ریحان راجپوت کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی جس کی اطلاع بروقت پنیاری تھانے پر دی گئی ، تو پنیاری پولیس نے چوری کا مقدمہ سرکاری رجسٹر پر درج کرنے کے بجائے غیر سرکاری رجسٹر پر درج کرلیا۔دوسری جانب اے سیکشن پولیس مفرور ملزم صدام لاشاری کومزار والی گلی لطیف آباد نمبر 7 سے گرفتار کرلیا گیا،تلاشی کے دوران 5کلو 400گرام چرس برآمد جبکہ ملزم کے زیر استعمال کار بھی چور ی کی نکلی ۔ملزم صدام چوری، ڈکیتی، رہزنی، غیر قانونی اسلحہ اور پولیس مقابلے سمیت دیگر کئی سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے گرفتار ملزم تھانہ اے سیکشن کے درج ذیل مقدمات میں مفرور تھا۔