تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی ، حیدرآباد کے بلدیاتی ملازمین بدستور سراپا احتجاج

244

 

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) بلدیاتی ملازمین کو ٹریژری سے تنخواہیں جاری نہ کرنے کے خلاف بلدیہ اسٹاف یونین کی جانب سے 5 ویں روز بھی احتجاج کیا گیا۔ ملازمین کی جانب سے دفاتر کی تالا بندی اور کام چھوڑ ہڑتال کی گئی ۔بلدیہ حیدرآباد کی عمارت میں احتجاجی کیا گیا ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اکرم راجپوت نے کہاکہ ہم سندھ کے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا نہیں کرنا چاہتے لیکن سندھ حکومت اور افسر شاہی ہمارے جائز مطالبات کو ماننے کو تیار نہیں کئی دفعہ افسر شاہی سے مذاکرات ہوئے لیکن ہر دفعہ جھوٹی تسلیاں دیں گئیں، سندھ حکومت اور افسر شاہی کے رویے نے ہمیں ہڑتال کرنے اور احتجاج پر مجبور کیا ہے۔ آخر ٹریژیری سے تنخواہیں جاری کرنے میں قباحت کیا ہے؟حکومت کو ہمارا جائز مطالبہ ماننے میں اعتراض کیا ہے؟ افسر شاہی نہیں چاہتی کے ملازمین کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ افسران ملازمین کو ڈرانا دھمکانا بند کریں۔ کراچی سے کشمور تک تمام بلدیاتی اُمور بند ہیں اور نوٹیفکیشن کی منظوری تک تمام دفاتر اور کام بند رہے گاافسر شاہی بلدیاتی اداروں کو نوچ کھسوٹ کر کھارہی ہے۔