جس پولنگ سٹیشن پر ای وی ایم ہوگی اسے جلا دیں گے، ن لیگ

204

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )ن لیگ کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جس پولنگ سٹیشن پر ای وی ایم ہوگی اسے جلا دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے حکومت کو دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ جس پولنگ اسٹیشن پر ای وی ایم ہوگی اسے جلا دیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رانا ثناء اللہ اپنی گفتگو میں کہا کہ حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو بھول جائے، جس پولنگ سٹیشن پر بھی ای وی ایم ہوگی اسے جلا دیں گے۔ جمعہ کے روز مسلم لیگ ن کے رہنما نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی باتیں چوکوں چوراہوں میں نہیں ہوتیں۔انہوں نے کہا کہ نمبرز پورے ہوں تو پنجاب ہی نہیں وفاق میں بھی پیشرفت کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ استعفوں پر ہمارا مؤقف تھا کہ تمام اپوزیشن پارلیمنٹ سے باہر آجائے تو اس کا اثر ہوگا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ کی تاریخ کا تعین چھ دسمبر کے پی ڈی ایم کے اجلاس میں ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے ملک کو ہماری وجہ سے کوئی نقصان پہنچے بلکہ ہم آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر اپنے مطالبات منوانا چاہتے ہیں۔