پاکستان سپر لیگ کاساتواں ایڈیشن 27جنوری سے ہوگا

192

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل کے 7ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ پی سی بی میڈیا سیل کے مطابق آغاز 27جنوری اور فائنل 27فروری کو کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی فاتح کراچی کنگز دفاعی چمپئن ملتان سلطان کے ساتھ افتتاحی میچ میں نبردآزما ہوگی۔ کراچی میں 15، لاہور میں19 میچ کھیلے جائیں گے۔ ڈرافٹنگ 12دسمبر لاہور میں ہوگی۔ آصف علی، حارث روئوف اور محمد رضوان پلاٹینم میں ترقی کرگئے۔ حیدر علی اور شعیب مقصود ڈائمنڈ کیٹگری کے لیے منتخب۔