نیشنل کمانڈ اینڈ اوپریشن سینٹر نے بھمبر کو کورونا ویکسین شدہ بہترین شہروں میں شامل کر لیا

247

ترجمان محکمہ صحت کاکہناہے کہ اہلیان بھمبر کے لئے ایک بہت اچھی خبریہ ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ اوپریشن سینٹر نے بھمبر کو کورونا ویکسین شدہ بہترین شہروں میں شامل کر لیا ہے, ڈپٹی کمشنر بھمبر راجہ قیصر اورنگزیب اورڈی ایچ او بھمبر ڈاکٹر محبوب احمد نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو بھی کورونا ویکسین بر وقت کروالیں تا کہ اس بیماری کے پھیلاؤ پر قابو پایا جا سکے۔محکمہ صحت عامہ کے تمام اہلکاران مبارکباد کے مستحق ہیں کہ جنہوں نے محنت سے کام کیا اور بھمبر کا نام روشن کیا۔