رواں سال کا آخری سورج گرہن ہفتہ4دسمبرکو ہوگا،  محکمہ موسمیات

635

رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن ہفتہ 4دسمبر کوہوگا،سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق  صبح 10 بجکر 29 منٹ ہوگا اور سورج کو مکمل گرہن 12 بجے لگے گا جبکہ اس کا اختتام 2 بج کر 37 منٹ پر ہوگا۔

سورج گرہن جنوبی افریقہ، جنوبی آسٹریلیا ،جنوبی امریکہ نظر آئے گا۔ بحیرہ اوقیانوس، بحرالکاہل ،اںٹارکٹیکا بحیرہ ہند کے علاقوں میں بھی گرہن دیکھا جاسکے گا۔

۔سال 2021 میں اس سے قبل ایک سورج اور 2 چاند گرہن ہوچکے ہیں جن میں سے کوئی بھی پاکستان میں دکھائی نہیں دیا۔ سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون کو ہوا تھا۔